انسانی رویے کو سمجھنے میں سماجی علوم کا اہم کردار ہے ۔ڈاکٹر حسن عسکری
کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف دفاعی تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ سماجی علوم انسانی رویےکو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں وہ جامعہ کراچی کے تحت بین الاقوامی کانفرنس” عہد جدید میں سماجی علوم کے رجحانات: بحوالہ امن عالم “ سے بحیثیت مہمان خصوصیخطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سماجی علوم پر تحقیق با معنی ہونی چاہئے تاکہ سماجی مسائل حل ہو سکیں سماجی علوم مختلف اظہار رائے کا کردار ادا کرتے ہیں جس سے معاشرتی ترقی ممکن ہوتی ہے ۔حکومت تعلیمی شعبے میں سرمایہ کاری کرے جو قومی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی۔ ،عصر حاضر کی ایجادات زندگی کا اہم جز بن چکی ہیں ۔وائس چانسلر پروفیسرمحمد اجمل خان نے کہا کہ موجودہ عہد سماجی علوم کی ترقی کا عہد ہے۔عصر حاضر میں سماجی علوم کی مسلمہ اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،بدقسمتی کے ساتھ سماجی علوم کو اس کا جائز مقام نہیں دیا گیا ۔معروف اسکالر ڈ ینئیل اولسن نے اپنے مقالہ میں کہا کہ دنیا بھر کے محققین اور پالیسی سازوں کی کوششوں کے باوجودعالمی امن مشکلات سے دوچار ہے۔ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی موجودگی یہثابت کرتی ہے کہ دنیا کی سلامتی کی منزل کہیں دورہے۔ نسٹ اسلام آباد کے ڈاکٹر نجم الدین نے کہا کہ گلوبلائزیشن غیر معمولی نتائج پیدا کرنے کی سکت رکھتی ہے۔ ۔ رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم ڈاکٹر محمد احمد قادری نے کہا کہ چند سال پہلے تک دنیا گوادر کے نام سے بھی واقف نہیں تھی، محض چند اسکالر آگاہ تھے جس کی وجہ اس کی تاریخی اہمیت ہے۔ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان ایسا رشتہ قائم کر چکا ہے کہ دونوں ممالک منصوبے کی بر وقت تکمیل کے خواہاں ہیں۔