زرداری نے پگڑی باندھ لی -جیل جانے والے ہیں -شیخ رشید

0

راولپنڈی(ایجنسیاں)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی ہے اور اب وہ جیل جانے والے ہیں،سی پیک اس وقت تک کوئی نتیجہ نہ دے سکے گا جب تک ریلوے کا محکمہ ترقی نہیں کرے گا۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل 2اور3کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا، ایک روزمیں 9کروڑ70لاکھ کی تاریخی آمدنی ہوئی اوراللہ سے مدد مانگی ہے منافع میں 10ارب کا اضافہ کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ کرائے جو بڑھائے ہیں ان پر30دن بعد ریویوکرسکتے ہیں، ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کی وجہ درآمدی قیمت زیادہ ہونا ہے، گرین لائن میں ایک کوچ بڑھانے جارہے ہیں، بلوچستان سے کراچی کیلئے دوستی ٹرینیں شروع کی ہیں ، دس ٹرینیں ایک روپیہ لگائے بغیرشروع کی ہیں، تمام ریلوے اسٹیشنز پروائی فائی لگا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی ترقی کا مہینہ دسمبر سے شروع ہوگا، ریل کے کرائے کا اضافہ صرف 40ٹرینوں تک محدود ہے، 25دسمبر سے فریٹ ٹرینیں شروع کر رہے ہیں، ریلوے آبادی کے 65حصے سے گزرتی ہے اورپاکستان ریلوے میں روسی اورکورین بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ گرین لائن میں تین مہینے تک کوئی ٹکٹ نہیں ہوگا، اس میں ایک کوچ اور بڑھارہے ہیں، تمام کوچز اوور ہال کی جائیں گی، 5 فریٹ ٹرینیں اور چل گئیں تو 10 پسنجر ٹرینیں اور چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2 ہزار ریلوے کراسنگز پر پھاٹک نہیں، محکمے کے پیسے پاس نہیں ہیں جو آمدنی ہورہی ہے اسی سے ریلوے چلا رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ کراچی سے پشاور تک نئی ٹرین چلارہے ہیں،جس کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، 8 گھنٹے میں پنڈی سے کراچی پہنچے گی۔ تفتان سے کوچ چلانے کی فزیبلٹی تیار ہے، فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ انتخابات تو وزیراعظم کا حق ہے تین سال بعد کرادے، آصف زرداری نے سندھ کی پگڑی باندھ لی ہے اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالاہے کیونکہ زردری جب جیل جانے والے ہوتے ہیں تو سندھ کی پگڑی باندھ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2 دفعہ کہہ چکا ہو کہ مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More