اعظم سواتی کا پیسہ ڈیم فنڈ زکیلئے لینے سےچیف جسٹس کاانکار
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اعظم سواتی کا پیسہ ڈیم فنڈ زکیلئے لینے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ اعظم سواتی کو ملک کیلئے مثال بنا دیں،چیف جسٹس نے اعظم سواتی کا پیسہ ڈیم فنڈز کیلئے لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کے پیسے ڈیم فنڈز کیلئے نہیں چاہئے،اعظم سواتی اخلاقی جرات کرکے کچھ کرنا نہیں چاہتے ،انہیں شعوراس وقت آئے گا جب سزا ملے گی ،یہ ارب پتی ہیں چھوٹے موٹے بندے نہیں معافی کا کوئی فائدہ نہیں۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا یہ معاملہ نیب میں آتا ہے،اس پر انور منصور نے کہا کہ نیب قوانین کے تحت معاملہ نہیں آتا، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پھرآرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ٹرائی کریں،کیااعظم سواتی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں؟ ان کے پیسے ہمیں ڈیم فنڈزکیلئے بھی نہیں چاہئیں۔