طاہر القادری نے خود دلائل دئیے – کپڑے لٹکانے کے معاملے پر عدالت سےمعذرت

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن نئی جے آئی ٹی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے طاہر القادری کے ساتھ کھڑے وکلا کو بیٹھنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر طاہر القادری سے استفسار کیا کہ کیا آپ خود دلائل دیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جی میں خود دلائل دوں گا قانونی سوالات کیلئے میرے وکلا بھی موجود ہیں ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کیلئے کوئی مقدمہ سیاسی نہیں ہوتا۔ وکلا کی وزن بڑھاؤ کمیٹی ہمیں دباؤ میں نہیں لاسکتی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ زخمیوں سے زیادہ بہتر گواہ کوئی نہیں ہوسکتا جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ زخمیوں کو نوٹسز جاری ہوئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر طاہر القادری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دھرنا دے کر عدالت کا کام بھی روک دیا،آپ کے لوگوں نے عدالت کی دیوار پر پھٹی ہوئی قمیصیں لٹکائیں،آپ کے کارکنوں نے عدالتی تکریم میں کمی کی۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا ایساہوا ہے تو معذرت خواہ ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More