یاسر شاہ نے82سالہ ریکارڈ توڑدیا

0

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرلی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرلی، لیگ اسپنر نے یہ ہدف 33 ویں میچ میں عبور کرلیا جب کہ اس سے قبل آسٹریلوی کلیری گریمٹ نے 36ٹیسٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔واضح رہے کہ کلیری گریمٹ کا یہ ریکارڈ 82سال سے نہیں ٹوٹ سکا تھا، اس لحاظ سے ٹاپ بولرز کی فہرست میں روی چندرن ایشون37، ڈینس للی اور وقار یونس38،38 میچز میں 200وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، تاہم اب یاسر شاہ نے ٹاپ پر جگہ بنالی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More