قیوم آباد میں رشوت کے عوض منشیات ۔جوئے۔ فحاشی کے اڈے چلنے لگے

0

کراچی(نمائندہ خصوصی) قیوم آباد چوکی کی سرپرستی میں قیوم آباد میں منشیات ،جوئے کے اڈہ اور درجن سے زائد فحاشی کے اڈے کھلے عام چلنے لگے ہیں ۔ چوکی کابیٹرشہزاد ہفتہ وصولی کے عوض جرائم کے اڈوں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے ۔ کارروائی سے قبل ہی مذکورہ اڈوں کے مالکان ودیگر جرائم پیشہ عناصر کو فرار کرادیا جاتا ہے ۔ با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈے چلانے والے بیشتر عناصر اپنے آپ کو پولیس والا ظاہر کرتے اور چوکی میں ہی بیٹھے رہتے ہیں جبکہ چوکی انچارج موبائل کو گوشت ،ریڑھی والوں ،کباڑ خانوں ،اور گٹکا فروخت کرنے والوں سے ہفتہ ہزاروں روپے بھتہ وصول کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا کہ علاقے میں چوری ،ڈکیتی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں معمول ہیں اور قیوم آباد چوکی پرتعینات اہلکار جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے کے بعد بھاری رشوت کے عوص چھوڑ دیتے ہیں جس کے باعث مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیوم آباد چوکی کی سرپرستی میں سیکٹر بی میں قبصہ کی جگہ پر قائم کارپارکنگ اور 24 کے نام سے مشہور چوک پر منشیات فروخت کی جا رہی ہے اوردیگر مقامات پر جوئے کے اڈے چلائے جارہے ہیں ۔یہاں آنے والے جرائم پیشہ عناصر علاقے میں چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت بھی قیوم آباد میں سجاد مچھڑ جوکہ اپنے آپ کو پولیس والا ظاہر کرتا ہے ۔ذرائع کے مطابق مطلوبہ،عاشی،نادیہ جرائم کے اڈے چلارہی ہیں جبکہ قیوم آباد چوکی کے اہلکار اپنے گھروں کے باہر بیٹھے مکینوں کو پریشان کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More