سوئٹزرلینڈکی این جی او پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

0

اسلام آباد(نمائندہ امت )اسلام آبادہائیکورٹ نے سوئٹزرلینڈکی این جی او پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وفاق کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد پیش ہوئے اور وزارت داخلہ کا پیراوائزجواب جمع کرایا۔ اس موقع پر وزارت داخلہ کا نمائندہ افسربھی عدالت موجودتھے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ این جی اوپرروس،آسٹرییااورہنگری میں بھی پابندی ہے،بین الاقوامی جریدے رائٹرمیں آرٹیکل بھی لکھاگیاہے۔اس موقع پرجسٹس عامر فاروق نےاستفسارکیاکہ پابندی لگانے کا آرڈردستاویزات میں موجود ہے ؟ راجہ خالد نے بتایاکہ جی آرڈ کاپی ساتھ لف ہے،اور پابندی لگانے کے طریقہ سے عدالت کو آگاہ کیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More