مقبوضہ کشمیر میں آج پنچایتی انتخابات پرہڑتال کی کال

0

لاہور(نمائندہ امت)حریت کانفرنس جموں کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے آج ہفتہ 8دسمبر کو نام نہاد پنچایتی انتخابات والے علاقوں میں مکمل ہڑتا ل کی کال دی اور کہا ہے کہ کشمیر ی ڈھونگ پنچایتی انتخابات سے خود کو بالکل دو ر رکھیں۔حریت قائدین نے انسانی حقوق کے عالمی دن سے قبل گرفتاریوں، پکڑ دھکڑ اور چھاپوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کے دعویدار جس ڈھٹائی کیساتھ مسلمہ جمہوری اصولوں اورقدروں کو بالائے طاق رکھ کر اظہار رائے کی آزادی کا گلہ گھونٹ رہے ہیں، اس سے انکی نام نہاد جمہوریت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ پنچایت انتخابات کے آٹھویں مرحلے میں ہائیہامہ، کپواڑہ، حاجن، نادی ہل، نارواہ، بونیار، قمر واری، بی کے پورہ ، نارہ بل، اچھ گوزی،پامپور، امام صاحب، قیموہ کے علاقوں میں پولنگ ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More