ووٹ ڈالنا قومی فریضہ ہے- گورنر سندھ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا قومی فریضہ ہے، جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے ووٹ ڈالنا بہت ضروری ہے۔ اس ضمن میں خواتین کا شعور اور جذبہ قابل تقلید ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں بڑا کردار ہے۔ انہیں ووٹ کا حق دلانے کے لئے مزید اقدام کرنا ہوں گے۔ ووٹر کو چاہئے کہ وہ اپنا ووٹ الیکشن ایکٹ کے تحت مستقل یا عارضی پتہ پر منتقل کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں ووٹر ڈے کی مناسب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر یوسف خان خٹک ممبر الیکشن کمیشن عبدالغفار سومرو و دیگر بھی موجود تھے۔