پی آئی اے کی بحالی کا چیلنج پورا کرینگے-چیف ایگزیکٹو

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کی بحالی اور تنظیم نو میرے لئے چیلنج ہے اور یہ چیلنج میں پی آئی اے کارکنان کے ساتھ مل کر مکمل کروں گا۔پی آئی اے کا ہر ایماندار کارکن میرا لیڈر ہے۔ان خیالات کا اظہار پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے سنیئر اسٹاف ایسوسی ایشن کے استقبالیہ میں کیا۔تقریب میں پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، پالپا کے صدر کیپٹن رضوان گوندل، سیپ کے صدر انجینئر وسیم ایوب اور پکا کے جنرل سیکریٹری جیلانی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایمانداری اور انتھک محنت سے قومی ایئر لائن کو بحال کو کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔میں نے عہد کیا ہے کہ پی آئی اے سے کوئی مالی مفاد نہیں لوں گا۔ملازمین کی پنشن کے متعلق کمیٹی بنا کر دیرینہ مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ نے رضاکارانہ طور پر اپنی اضافی مراعات واپس کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ ان کے جذبے کی تعریف کرتے ہیں۔پیاسا کے صدر عقیل صدیقی اور جنرل سیکرٹری صفدر انجم نے ارشد ملک کو پی آئی اے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More