سندھ پولیس تھیلے سیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے عطیہ خون کیمپس لگائے گی-آئی جی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ مشترکہ کوششیں کی جائیں۔متاثرہ بچوں کے لیے ضلعی سطح اور اندرون سندھ بلڈ ڈونیشن کیمپس لگائے جائیں گے۔وہ پولیس ہیڈ کوارٹر سعود آباد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ میں گفتگو کررہے تھے۔