ارکان پارلیمان کو حاصل ٹول ٹیکس کی چھوٹ ختم

0

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی کا پابند بنادیا گیا۔ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ عوامی نمائندے محصولات کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں اور لوگوں کیلئے مثال بنیں۔مراد سعید نے کہا کہ ملک بھر میں منتخب نمائندے دورانِ سفر جہاں سے بھی گزریں، محصول ادا کریں، عوام پر بوجھ اور عوامی نمائندوں کی موج والا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، تفریق کے بجائے مساوات و برابری کا اصول اپنانا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More