ریلوے اراضی پر ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں شیخ رشید سپریم کورٹ طلب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ریلوے کی اراضی پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کے معاملے پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید تو کہتے تھے اصلاح کرنی ہے، وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دیں، یہ ریاست کی زمین ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔