فواد چوہدری کی قادیانی لارڈ طارق سے ملاقات پر تنقید

0

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کی برطانوی قادیانی وزیر لارڈ طارق احمد سے ملاقات پرسوشل میڈیا پرشدید تنقید کی جا رہی ہے اورصارفین نے اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا سامنے آ گیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے جمعرات کو لندن میں ایف سی او منسٹر فار ہیومن رائٹس اینڈ یونائیٹڈ نیشن لارڈ طارق احمد سے ملاقات کی تھی۔وزیر اطلاعات کی قادیانی برطانوی وزیر سےملاقات کی خبر قادیانیوں کے ڈیجیٹل اخبار ربوہ ٹائمز نے بھی نمایاں کی جبکہ طارق احمد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ فواد چوہدری سے میڈیا کی آزادی،سیکورٹی اور اقتصادی تعاون کی اہم ترجیحات سمیت وسیع پیمانے پرتخلیقی بحث ہوئی۔خبر کے مطابق لارڈ طارق احمد سے فواد چوہدری کی ملاقات کے دوران پاکستان میں مذہبی اور میڈیا کی آزادی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More