پشاور(نمائندہ خصوصی)افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی بمباری سے 3 شہری شہیدہو گئے جبکہ طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے زابل میں سپلائی کانوائے پر طالبان حملے میں 3اہلکار ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ زابل کےضلع میزان میں فوجی کاروان پر طالبان نے حملہ کیا جس سے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں تا حال وہاں پڑی ہوئی ہیں جبکہ دیگر فرار ہو گئے ۔طالبان نے 2 ہیوی مشن گن، ایک کارمولی اور ایک بم آفگن سمیت مختلف فوجی سازوسامان قبضے میں لے لیا ۔جوابی فائرنگ سے ایک طالبان زخمی ہوا۔اسی طرح قندہارمیں چوکیوں وکاروان پر حملے میں 2 ٹینک وگاڑیاں تباہ اور 9 اہلکار ہلاک وزخمی ہو گئے ۔صوبہ قندہار کے میانشین، نیش اور میوند اضلاع میں فوجی چوکیوں وکاروان پر حملہ ہوا۔ضلع نیش کے مرکز کے قریب فوجی کاروان پرطالبان نے حملہ کیا جس سے 2 ٹینک، 2 رینجر گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ضلع میوند سے اطلاع ملی کہ کمپرک کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار جنگجو ہلاک وزخمی ہوگئے۔اسی طرح مندوزوں کے علاقے میں واقع چوکی پر لیزر گن حملہ ہوا جس سے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ذرائع نے ضلع میانشین میں ناوہ بالا کے علاقے میں واقع چوکی پر لیزر گن حملہ ہوا جس سے 3 اہلکار ہلاک وزخمی ہوگئے۔دوسری جانب ہلمند میں امریکی بمباری سے 3 شہری شہیدہو گئے ۔ امریکیوں نے صوبہ ہلمند ضلع گرشک میں عوام کو نشانہ بنایا۔قلعہ گز کے علاقے میں امریکی ڈرون نے عوام پر بمبار ی کی جس سے 3 شہری شہید ہو گئے ۔