کچھ جماعتیں تجاوزات کیخلاف آپریشن پر سیاست کررہی ہیں ۔ سعیدغنی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں تجاوزات کے خلاف عدالتی احکامات پر جاری آپریشن پر سیاست کررہی ہیں جو افسو سناک ہے۔ اس حوالے سےسندھ حکومت نے نظرثانی کی درخواست دائر کردی ہے اس کے بعد بھی احتجاج صرف پوائنٹ اسکورنگ ہے۔کسی کو شوق ہے توسپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے ۔ وزیر اعظم کی مرغی پال اسکیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انڈے اور مرغی کی بات تو شیخ چلی نے بھی کہی تھی۔