فائرنگ سے زخمی جے یو آئی بنوں کے رہنما نصیب نواز اسپتال میں دم توڑ گئے

0

بنوں (نمائندہ امت)جمعیت علماء اسلام یونین کونسل کالا خیل مستی خان کے سابق ناظم حاجی نصیب نواز چل بسے تقریبا تین ہفتے قبل تھانہ سٹی کی حدود واقع باغ گلی میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد وہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیراعلاج تھے گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان کی موت واقعہ ہوئی مرحوم 2002 سے 2007 تک یونین کونسل کالاخیل مستی خان کے ناظم رہے اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے دست راست تھے اُنہیں آ بائی قبرستان شہباز شیخان میں سپر د خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ایم این اے زاہد درانی ،ضلع ناظم عرفان دُرانی ، سابق ایم پی اے ملک ریاض خان، سابق ڈی ای اے امتیاز الحق ، تعلیمی اداروں کے سربراہان ، صحافی برادری سمیت جمعیت علماء اسلام کے ڈسٹرکٹ و تحصیل کونسلروں، کارکنوں اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی،مرحوم علاقہ میں اہم مقام رکھتے تھے اُن کی موت سے علاقہ اور جمعیت علماء اسلام ایک اہم شخصیت سے محروم ہو گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More