اے پی این ایس عہدیداروں کی شفیع الدین اشرف کے انتقال پر تعزیت
کراچی (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے چیئرمین اے پی این سی اور پاکستان ہیرلڈورکر یونین کے سیکریٹری جنرل شفیع الدین اشرف کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وہ میڈیا کارکنان کیلئے تقریباً تین دہائیوں تک جدوجہد میں مصروف رہے۔ عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔