حضوراکرمؐ کی آمد پر دنیا سے ظلم، جہالت کا خاتمہ ہوا- رضی جعفری نقوی
کراچی (پ ر) اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت نارتھ ناظم آباد میں منعقد جشن میلادالنبیؐ اور ولادت امام جعفری صادقؑ کے جلسے سے خطاب کے دوران علامہ رضی جعفری نقوی نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی آمد سے ظلم وجبر اور بربریت اور تاریکیوں کا خاتمہ ہوا۔ آپؐ نے انسانیت کی بقا، فلاح اور استحکام کیلئے ایسے رہنما اصول چھوڑے جن کو اپنا کرہردور کا انسان اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتا ہے۔ لہذا مسلمانوں کو محمدؐ کے درسے وابستگی اختیار کرنا ہوگی۔ اس موقع پر مولانا قرۃ العین عابدی، مولانا رمز علی، مولانا حسنین زیدی، شاہد اللہ، ارسلان اختر صادق حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔