2سگریٹ کمپنیوں کو نوازنے پر ایف بی آر کیخلاف تحقیقات

0

اسلام آباد (امت نیوز )نیب نے سگریٹ بنانے والی2 کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی کو شکایات موصول ہوئیں جس کے مطابق ایف بی آر حکام نے سگریٹ بنانے والی 2 کمپنیوں کو 50ارب روپے کا فائدہ پہنچایا،نیب راولپنڈی نے معاملہ ہیڈ کوارٹر کو بھیج دیا ہے۔ چیئرمین جاوید اقبال کی منظوری کے بعد ایف بی آر حکام اور سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع ہوں گی ۔نیب کی جانب سے بھجوائی جانے والی درخواست میں ایف بی آر حکام پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ ایف بی آر حکام نے ملی بھگت سے دونوں کمپنیوں کو پچاس ارب روپے سے زائد مالیت کا فائدہ پہنچایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More