لیگی حکومت کے تعینات 5 سفیروں نے چارج چھوڑ دیا

0

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورِ حکومت میں بیرونی ممالک میں تعینات کیے جانے والے 5 پاکستانی سفیروں نے عہدے چھوڑ دئیے۔گزشتہ دورِ حکومت میں تعینات کیے جانے والے سفیروں کو دفتر خارجہ نے 7 دسمبر تک عہدے چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی تھی جو کل ختم ہو گئی۔ذرائع کے مطابق حکومتی ڈیڈ لائن پر کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان اور سعودی عرب میں سفیر خان حشام بن صدیق نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔اس کے علاوہ و مراکش، کیوبا اور سربیا کے سفیروں نے بھی چارج چھوڑ کر اپنے نائب سفیروں کو چارج سونپا ہے۔ واشنگٹن میں سفیر علی جہانگیر صدیقی نے چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتے کا وقت مانگ لیا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے واشنگٹن میں تعینات سفیر علی جہانگیر صدیقی کو ان کے بچوں کی تعلیم مکمل ہونے تک کا وقت دے دیا ہے۔علی جہانگیر صدیقی 2 ہفتے بعد چارج چھوڑ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More