بحریہ ٹاؤن میں کام کیلئے ملک بھر سے ہزاروں مزدور آ ئے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر )بحریہ ٹاؤن میں ادائیگیاں رکنے سے کراچی ہی نہیں اندرون سندھ ، پنجاب اور خیبر پختون کے ہزاروں غریب مزدور بھی متاثر ہوئے۔بحریہ ٹاؤن کراچی میں سیکڑوں تعمیرات پر کام کرنے والے ٹھیکیدار،الیکٹریشن ،پلمبر ،رنگساز وہزاروں مزدوروں نے اطراف کے علاقوں میں مکان و ڈیرے کرائے پر حاصل کر رکھے ہیں ۔ان کیلئے کرائے کی ادائیگی بھی مشکل ہوچکی ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ پہلے تو وہ کھانا بھی ادھار پر کھا رہے تھے اور اب تو ادھار بھی نہیں مل رہا۔مختلف ٹھیکیداروں نے اپنے کاموں کیلئے پشاور،بنوں،کوہاٹ،ملتان ،ڈیرہ غازی خان اور سے ہزاروں مزدوروں کو بلایا تھا۔ مزدوروں کو5برس سے اچھا خاصا کام مل رہا تھا اور اور ماہانہ آمدنی اہل خانہ کو بھجوارہے تھے تاہم عدالتی فیصلے کے بعد اب یہ لوگ بھی بے روزگار ہو چکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More