مہنگائی کیخلاف برسلز اور ہالینڈ میں پیلی جیکٹ والوں کے مظاہرے

0

پیرس(اے پی پی)مہنگائی کے خلاف پیلی جیکٹ پوش افراد کے مظاہرےیورپ کے دیگر ممالک میں بھی پھیل گئے ہیں۔ ایندھن مہنگا ہونے کی کوئی تجویز سامنے نہ آنے کے باوجودہفتہ کو بیلجیم کے دارالحکومت برسلزاور ہالینڈ میں بھی لوگوں نے پیلی جیکٹیں پہن کر احتجاج کیا۔برسلز میں سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ،جنہوں نے70افراد گرفتار کئے۔ پیرس میں گزشتہ روز مظاہرے پر تشدد رنگ اختیار کر گئے اور سیکورٹی اہلکاروں نے750مظاہرین دھرلئے ۔ مظاہرین کے قبضہ سے ہتھوڑے،باسکٹ بال کے بلے ملے ہیں۔ پیرس میں8ہزارپولیس اہلکار تعینات ہیں ،جبکہ درجن بھر بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچائی جا چکی ہیں۔ ایفل ٹاور، شانزے لیزے کمرشل سینٹرز، کیفے و زیر زمین ٹرین اسٹیشن بند رہے۔اسکولوں میں تعطیل جاری ہے۔وسطی پیرس میں احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی ۔امریکا، یورپی ملکوں، ترکی ، سعودیہ ،عرب امارات اوربحرین سمیت کئی ملکوں نے فرانس میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔فرانس کےخوردہ فروشوں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری یلوشرٹس کے مظاہروں سے انہیں ایک ارب یورو کا نقصان ہوچکاہے اور کرسمس شاپنگ بھی متاثرہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More