ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان کے باعث پشاورمیں مہنگائی کی لہر
پشاور( نمائندہ امت)ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان کے باعث پشاورمیں مہنگائی کی لہر برقرارہے اور پھلوں سمیت سبزیوں ،ڈرائی فروٹ اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جبکہ گرانفروشوں نے سرکاری نرخ نا مے کی دھجیاں اڑادی ہیں اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں حسب روایت منظر سے غائب ہیں۔