نوازلیگ کی طرف سے جنوبی پنجاب صوبے کیلئے آئینی ترمیم میں مددکی پیشکش

0

نارووال (امت نیوز)اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے جنوبی پنجاب صوبہ قائم کرنے کیلئے آئینی ترمیم میں وفاقی حکومت کی مدد کی پیشکش کر دی۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدہ پورا کرے، اپوزیشن مکمل تعاون کرے گی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ حکومت جلد انتخابات کا رسک نہیں لے گی، جلد انتخابات ہوئے تو عوام ان کے نمائندوں کی ضمانتیں ضبط کرادے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More