پارلیمینٹ کے ہنگامہ خیزاجلاس آئندہ ہفتے شروع ہو نگے
اسلام آباد (صباح نیوز)پارلیمینٹ کے ہنگامہ خیزاجلاس رواں ہفتے شروع ہونگے ،آج شروع ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس دوہفتے جاری رہے گا ،وزیراعظم کے مڈٹرم انتخابات کے بیان پر بھی بات ہوگی ۔اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے سوروزہ پلان کے حوالے سے حکومتی ناکامیوں کو پارلیمینٹ میں اٹھانے کی تیاری کرلی ہے ، حکومتی کارکردگی پر دستاویز بھی پیش کی جائیں گی ، مرغیوں اور کٹے پالنے بارے وزیراعظم کی ترغیبات پر بھی بات ہوگی ۔