سی ڈی اے کے دھمکی آمیز رویے پر تشویش ہے۔راجہ فرخ

0

اسلام آباد ( نمائندہ امت )بحریہ ٹاون اور بحریہ انکلیوسے تعلق رکھنے والے ڈیلرز،سرمایہ کار اور متاثرین کے نمائندوں راجہ فرخ سیال،مبشرحیات،راجہ طاہر اعظم ،راجہ نوید،سیدظہور،سبحان وسیم اور راجہ تنویر سرور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ22 سال سے لوگ اس سوسائٹی میں تجارت کررہے ہیں رہائش پذیر ہیں اب دھمکی آمیز رویے سے ہمیں بہت تشویش ہے،انسان ساری زندگی کی کمائی گھر بنانے کے لیے کرتا ہے ریاست ان لوگوں کے بارے میں سوچے جن کی زندگی بھر کی جمع پونجی داو پر لگ گئی ہے انھوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیئے کہ سمندرپار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے لیے آسانی پیدا کرے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کا منشور لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرنا تھا لیکن آج یہ اپنے منشور کے خلاف کام کر رہے ہیں تجاوزات آپریشن کی آڑ میں لاکھوں لوگوں کو کاروبار سے محروم کیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے اس موقع پر امید ہے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کرنے والے ہمارے ساتھ اچھا سلوک کریں گے انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس آپ عام پاکستانی بن کر سوچیں،تین دن کا نوٹس ملے تو آپ بچوں کو کہاں لے کر جائیں گے،آپکی طرف سے دئیے جانے والا نوٹس ہمارے بچوں کے سر سے چھت چھین رہا ہے جبکہ ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک کرنے کی سازش ہو رہی ہے،اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ہمارے پاس خودکشیاں کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More