واپڈاکادیامر-بھاشااورمہمندڈیمز کیلئے98ارب دینےکافیصلہ

0

اسلام آباد(امت نیوز)واپڈا نےدیامربھاشا اورمہمند ڈیمزکی تعمیرکےلیےاپنےوسائل سے98ارب روپےمہیاکرنےکا فیصلہ کیا ہے ،بھاشا ڈیم پرتقریباً1500ارب روپےلاگت آئےگی جبکہ مہمند ڈیم پرلاگت کاتخمینہ 309ارب روپےہے،واپڈا ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم پرتعمیراتی کام کا آغاز2019ءکےاوائل میں متوقع ہےجبکہ دیامربھاشاڈیم کی تعمیر 2019 ء کےوسط میں شروع ہوگی،دیامربھاشاڈیم تقریباً9سال میں جبکہ مہمندڈیم تقریباً6سال میں مکمل ہوگا۔واپڈاذرائع کا کہنا ہےکہ دیامربھاشا ڈیم کیلئےایک خصوصی فنانشل پلان ترتیب دیاگیاہے،منصوبےکودوحصوں میں تعمیرکیاجائےگا،ڈیم کی لاگت میں تقریباً300ارب روپےدوران تعمیرسودکی ادائیگی کیلئےدرکارہیں، ڈیم کےلیے474ارب روپےجبکہ پاور ہاؤس کےلیےتقریباً751 ارب روپے درکار ہیں۔ واپڈا پاورہاؤس کیلئےفنڈزکابندوبست سپلائر کریڈٹ، واپڈا ایکویٹی اوربین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ذریعے کرے گااورحکومت سےسالانہ ترقیاتی پروگرام کےتحت 30ارب سے35ارب روپےہرسال درکارہوں گےجبکہ ڈیم کی تعمیرکےلیےباقی رقم کمرشل قرض کی صورت میں حاصل کی جائےگی۔ذرائع کےمطابق مہمندڈیم کےلیےفنڈزکاانتظام وفاقی حکومت کےسالانہ ترقیاتی پروگرام،واپڈا ایکویٹی، مقامی اورغیرملکی بینکوں اورمالیاتی اداروں سےقرض کی صورت میں کیاجائےگااوریہ قرض واپڈااپنےاثاثہ جات کےعوض لے گا۔ذرائع کاکہنا ہےکہ دیا مر بھاشا اورمہمند ڈیمز کےلیے فنڈزکی فراہمی کوئی مسئلہ نہیں،واپڈا کےاثاثوں کی مالیت 40 ارب ڈالر سےزائد ہے، جبکہ واپڈا نےگزشتہ سال 32ارب یونٹ بجلی سینٹرل پاورپرچیزایجنسی کوفروخت کیےجس کی مالیت 65 ارب روپےسےزائد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More