پاکستانی نژادشہری کےبرطانوی وزیراعظم بننےکےامکانات

0

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژادشہری کےبرطانوی وزیراعظم بننےکےامکانات پیدا ہوگئے ہیں جمعرات کوبرطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے معاملےپرووٹنگ ہوگی اوراگراکثریت نےیورپی یونین سےعلیحدگی کےخلاف ووٹ دیاتووزیراعظم تھریسامےکوعہدہ چھوڑنا پڑجائے گا۔اس سلسلےمیں کئی دیگراراکین پارلیمنٹ نےاگلاوزیراعظم بننےکےلیےہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیئے ہیں جن میں پاکستانی نژادساجدجاویدبھی شامل ہیں جواس وقت برطانیہ کےوزیرخارجہ ہیں۔ اگر تھریسامے مستعفی ہوتی ہیں اور ساجد جاوید اگلےوزیراعظم بننےمیں کامیاب ہوجاتےہیں تووہ برطانیہ کے پہلے وزیراعظم ہوں گےجوسفیدفام نہیں ہوں گے۔میل آن لائن کےمطابق ساجدجاویدنےپارٹی کی لیڈرشپ حاصل کرنےاوروزیراعظم بننےکےلیےلابنگ شروع کردی ہے اوراس سلسلےمیں اپنی حامی اوراتحادی اراکین پارلیمنٹ سےمسلسل رابطے کررہے ہیں۔ان کےعلاوہ برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ اوربورس جانسن بھی اس دوڑ میں شامل ہیں اوروزارت عظمیٰ کاعہدہ پانےکےلیےتگ ودو کررہے ہیں۔ ساجدواضح کرچکےہیں کہ وہ ’نوڈیل بریگزٹ‘ کی حمایت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More