نظریاتی شناخت رکھنے کے باوجود پاکستان اسلامی ریاست نہ بن سکا- حافظ عاکف سعید

0

کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ نظریاتی شناخت رکھنے کے باوجود پاکستان اسلامی ریاست نہ بن سکا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت ہمیں سیکولر ہونے کی دعوت اس لئے دے رہا ہے کہ ہم اپنے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں عملاً ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں اور فوج کے ترجمان کا بھارتی آرمی چیف کو یہ جواب قابل تحسین ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور سیکولرازم کا دعویدار بھارت خوداقلیتوں سے ناروا رویہ اختیار کرکے اور ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کرکے سیکولرازم کی مٹی پلیدکر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More