نیب افسران کیلئے یونیفارم لازمی موبائل فون پر پابندی عائد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو میں بہتری کے لئے چیئرمین (ر) نیب جسٹس جاوید اقبال نے اہم اقدامات اٹھادیئے، ڈیوٹی کے دوران نیب افسروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی۔گریڈ اٹھارہ کے افسر کے لئے یونیفارم پہننا لازمی قرار دیدی گئی ہے جبکہ حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک نظام پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔