پاکستان کو ایک ڈالر بھی نہیں ملنا چاہئےتھا۔نکی ہیلی کی ہرزہ سرائی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)قوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نےہرزہ سرائی کی ہے کہ رویہ بدلنے تک پاکستان کوایک بھی ڈالر نہیں دینا چاہیے تھا لیکن امریکہ نے اسے اربوں ڈالرز دیے۔پاکستان دشمن بھارتی نژاد امریکی سیاستدان نکی ہیلی کا اصل نام نرمتا رندھاوا ہیلی ہے۔اس نے امریکی جریدے ’دی ایٹلانٹک‘ کو انٹرویو میں الزام لگا یا کہ مبینہ طور پر پاکستان اب بھی دہشت گردوں کومحفوظ بناہ گاہیں مہیا کر رہا ہے جہاں سے وہ امریکی فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ نکی ہیلی نے چند ہفتے قبل اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔