سگریٹ کی ڈبیاپرتصویری انتباہ 60فیصدکرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وزارت قومی صحت نے ملک میں تمباکو نوشی میں کمی لانے کے لیے سگریٹ کی ڈبیا پر تصویری انتباہ کا سائزبڑھا کر 60 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر یکم جون 2019 سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت میں سگریٹ کی ڈبیا پر نئے تصویری انتباہ کے اجرا کے لیے نوٹیفکیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ جس پر یکم جون 2019سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔