تیز رفتارگاڑی نے بچہ روند دیا نوجوان کی خودکشی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 کے علاقے فرید کالونی میں گھر کے باہر کھیلنے والا ڈیڑھ سالہ سفیان ولد بابر سوزوکی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔دریں اثنا شاہ لطیف سیکٹر 17 اے مکان نمبر 201 28 سالہ نسیم حسین ولد حبیب علی کی پھندا لگی لاش ملی ۔پولیس کے مطابق متوفی نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More