کراچی(امت نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے 50 عازمین حج چھوڑ کر چلی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے اڑان بھرنے والی غیر ملکی ایئرلائنز 50 عازمین حج کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی۔ذرائع کے مطابق کم گنجائش کی وجہ سے طیارے پر بک تمام عازمین حج روانہ نہ ہوسکے۔متاثرہ مسافروں نے ایئر پورٹ پر احتجاج کیا اور ایئرپورٹ سے جانے سے انکار کردیا ہے۔احرام میں موجود تمام عازمین نے فوری طور پر سعودی عرب بھجوانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستانی وزارت مذہبی امور معاملے کو دیکھے۔