ہمدرد کالج کے تحت سینے کے کینسر سے متعلق آگہی لیکچر

0

کراچی(بزنس رپورٹر)ہمدرد کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے زیر اہتمام پنک ربن کے تعاون سے بیت الحکمہ آڈیٹوریم میں سینہ کے کینسر سے متعلق آگاہی لیکچر منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ڈبلیو ایچ او سندھ کی ڈاکٹر سارہ سلمان مہمان خصوصی اور چیف ایگزیکٹو پنک ربن عمر آفتاب مہمان اعزازی تھے، جب کہ چانسلر ہمدرد یونیورسٹی سعدیہ راشد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن و دیگر نے شرکت کی۔مقررین نے موذی مرض کے حوالے سے جلد تشخیص اور بہتر علاج کے لیے نئی تحقیق سے آگاہی دی۔آخر میں مہمانوں، مقررین اور انتظامی کمیٹی کے ممبران کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ دیے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More