راولپنڈی سمیت پنجاب میں درجنوں جونیئرافسران سینئرعہدوں پر تعینات

0

لاہور(امت نیوز) پنجاب حکومت نے درجنوں جونیئرافسر وں کوسینئرعہدوں پرتعینات کردیا،راولپنڈی ،جہلم اورچکوال سمیت گریڈ 18 کے 15 افسر ڈپٹی کمشنر ہیں،آرپی اوراولپنڈی بھی ایسے افسران میں شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق گریڈ 19کے افسر محمد مسعود مختار سیکرٹری آئی اینڈ سی سپیشل سیکرٹری ہیلتھ میاں شکیل احمد اور محمد خان رانجھا کو گریڈ 20کی سیٹ پر تعینات کیا گیاہے ۔گریڈ 19کے عثمان معظم ،سیکرٹری جنگلات آصف ٹمن،ڈاکٹر ساجد چوہان،عثمان احمد چودھری اور آصف بلال لودھی بھی گریڈ 20کی سیٹ پر قابض ہیں۔ صوبے میں گریڈ 18کے 15افسر ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں۔ان میں ڈی سی ننکانہ منصور احمد ،ڈی سی گجرات خرم شہزاد ،ڈی سی نارووال وحیداصغر اور ڈی سی منڈی بہاؤالدین وسیم اظہر شامل ہیں۔ڈی سی حافظ آباد نوید شہزاد مرزا ،ڈی سی راولپنڈی عمر جہانگیر ،ڈی سی جہلم سیف انور جپہ اور ڈی سی چکوال عبدالستار بھی گریڈ 18کے افسر ہیں۔گریڈ 20کے آر پی او راولپنڈی فیاض احمد دیو گریڈ 21کی سیٹ پر تعینات ہیں۔گریڈ 20 کے افسر آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر گریڈ 21کی سیٹ پر تعینات ہیں۔ گریڈ 20کے افسر آر پی او ملتان وسیم سیال گریڈ 21کی سیٹ پر تعینات ہیں ۔گریڈ 20کے افسر آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی گریڈ 21کی سیٹ پر براجمان ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More