پشاور میں کچرا اْٹھانے کیلئے رکشہ سروس کا آغاز
پشاور(امت نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈبلیو ایس ایس پی کی طرف سے پشاور شہر اور مضافات سے کچرا اْٹھانے اور صفائی کے نظام کو مزید تیزاور بہتر کرنے کیلئے رکشہ سروس کا افتتاح کیا وزیراعلیٰ نے 8کروڑ 50لاکھ کی مشینری اور گاڑیاں ڈبلیو ایس ایس پی کے حوالے کیں ۔ سالڈ ویسٹ فلیٹ میں شامل نئی مشینری میں 20منی رکشہ ڈمپرز، 18کنٹینرز، 4 واٹر باوٴرز، 2آرمرول ٹرک، ایک ایکسکیویٹراور 4ٹریکٹر شاول شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے عندیہ دیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے نئی فلیٹ پر مبنی یہ نظام تمام ڈویڑنل سطح پر بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔