موبائل فونز پر 50ہزارتک درآمدڈیوٹی عائد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی خزانے کا پیٹ بھرنے کی خاطر حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر بھاری بھرکم ڈیوٹی عائد کر دی۔ ٹیکس بڑھنے سے مختلف اقسام کے سمارٹ فونز 4 ہزار سے 50 ہزار روپے تک مہنگے ہو گئے۔موبائل فونز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے عوام کے لئے سمارٹ فونز خریدنا انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔ ٹیکس آمدن میں اضافے کی خاطر حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی 4ہزار سے 50ہزار روپے تک بڑھا دی جس کے بعد 7ہزار والا سمارٹ فون 11ہزار روپے کا ہو گیا۔14ہزار والا سمارٹ فون اب 20ہزار روپے کا کر دیا گیا، 21ہزار والا سمارٹ فونز 8ہزار اضافے 29ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ 1لاکھ والا سمارٹ فونز اب ایک لاکھ 42ہزار روپے کا ہو گیا۔موبائل فونز ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس آمدن کی خاطر موبائل فونز کی درآمد پر بھری بھرکم ڈیوٹی تو عائد کر دی ہیں، مگر حکومت کے اس فیصلے سے درآمد کنندگان مشکلات کا سامنا ہے جبکہ عوام کے لئے بھی اتنے مہنگے فونز خریدنا انتہائی مشکل ہو جائے گہ اس لئے حکومت کو اپنے اس فیصلے نظر ثانی کرنی چاہیے۔