بیٹا سمجھ کر عمران خان کا ہاتھ پکڑا تھا ملائیشین خاتون اول

0

کوالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا کی خاتون اول سیتی حسما محمد علی نے کہا ہے کہ بیٹا سمجھ کر وزیراعظم عمران کا ہاتھ پکڑا تھا۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران ملائیشیا کی خاتون اول سیتی حسما محمد علی اُس وقت پاکستانی وزیراعظم کی مداح کے طور پر سامنے آئی تھیں جب انہوں نے فوٹو سیشن کے دوران عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں؟اور اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں ملائیشین خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان اور روسی وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن کا ہاتھ پکڑنے کے حوالے سے اپنے تاثرات شیئر کیے۔ ملائیشیا میں تقریب کے دوران خاتون اول سیتی حسما محمد علی نے وہ دن یاد کیا، جب انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر تصویر کھنچوائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تصویر کھنچوانے کے لیے کھڑے ہوئے، میں نے عمران خان سے پوچھا کہ کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑسکتی ہوں، انہوں نے جواب دیا، بالکل۔ خاتون اول کے مطابق میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا، میں نے یہ اس لیے کیا کیوں کہ وہ ایک معروف بیٹا ہے، جو ہمارے گھر آیا تھا۔ اس میں غلط کیا تھا؟ آپ لوگوں کو حسد کیوں محسوس ہوئی ؟ روسی وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن کا ہاتھ پکڑنے کے حوالے سے سیتی حسما نے بتایا کہ میری بہو نے آن لائن رپورٹس پڑھیں اور مجھے چھیڑتے ہوئے کہا کہ مجھے پیوٹن کے ساتھ فلرٹ کرتے دیکھ کر اسے شرمندگی ہوئی۔ ساتھ ہی انہوں نے کئی سال قبل پیوٹن کے دورے کا بھی تذکرہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پیوٹن اُن رہنماؤں میں سے ایک ہیں جو اُن 10 برسوں کے دوران کوالا لمپور میں ہمارے گھر آئے۔وہ ایئرپورٹ جاتے وقت ہمارے گھر آئے تھے ۔ ملائیشین خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ایک مرتبہ انہوں نے غلطی سے اپنے شوہر کے بجائے کسی اور شخص کا ہاتھ پکڑ لیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More