قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی ملیر، لیاری، سیہون، حیدر آباد ڈولپمنٹ اور دیگر کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کی انکوائری سے متعلق عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس او اور بائیکو پیٹرولیم میں 60ارب روپے کرپشن سی ای او بائیکو قیصر جمال، ذوالفقار جعفری، ڈی جی آئل صابر حسین، عامر عباسی سمیت دیگر ملزمان کی 10،10لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔