11 پلاٹوں پر قائم دکانوں اور مختلف علاقوں میں تعمیرات منہدم
کراچی(بزنس رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے ہائیکورٹ کے حکم پر جمشیدٹاؤن میں پلاٹ نمبرR-76، سے پلاٹ نمبر R-84 تک 9 پلاٹس پر غیر قانونی دکانوں کی تعمیرات کو منہدم کردیا۔مختلف ٹیموں نے پلاٹ نمبر 33/1,LY-07 موسیٰ لین پر تمام دکانوں اور پلاٹ نمبر 34,PR-02 پریڈی کوارٹرز کی بیسمنٹ میں بھی دکانوں کو منہدم کردیا۔ڈیمالیشن اسکواڈ نے جمشیدٹاؤن میں پلاٹ نمبر56,C/1 الریاض سی ایچ ایس، پلاٹ نمبر12-M،بلاک 6 پی ای سی ایچ ایس، پلاٹ نمبر13-J،بلاک 6، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر B-66،بلاک سی ، پلاٹ نمبر F-53،بلاک ایف، پلاٹ نمبرB-38 بلاک 3 اسکیم 36 گلستان جوہر اور پلاٹ نمبر FL-08 بلاک 6،اسکیم 24 پر انہدامی کارروائی کرکے غیر قانونی تعمیرات کو گرادیا ہے ۔