احسان مانی اے سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ڈھاکا روانہ

0

لاہور (امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ ہوگئے۔پی سی بی کے چیئرمین اور چیف آپریٹنگ آفیسر بدھ کی صبح لاہور سے ڈھاکہ روانہ ہوئے ۔لاہور میں ہونے والی اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناظم الحسن نے پاکستان میں سیکورٹی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اپنی ٹیمیں پاکستان بنانے کے لئے مثبت اشارے دیئے تھے، جمعرات کو ہونے والی اے سی سی میٹنگ میں طے شدہ ایجنڈے پر بات چیت کے علاوہ پی سی بی حکام کی بنگلہ دیشی بورڈ عہدیداروں سے ملاقات بھی ہوگی۔احسان مانی اور سبحان احمد بنگلہ دیشی ٹیمیں پاکستان بھجوانے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلہ دیش کو سونپی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More