آئی ایم ایف جانے کیلئے روپے کی قدر کم کی۔اسدعمر

0

اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے روپے کی قدرکم کی، معاشی اصلاحات پر عالمی مالیاتی فنڈ سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کیلئےپہلے 100 روزمیں خودہی اقدامات کرلئے،آئی ایم ایف کی جانب سے شرائط کے انتظار سے پہلے ہی روپے کی قدر میں کمی، شرح سود اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے جیسے اقدامات کیے ہیں کیونکہ یہ ہمیں ضروری لگ رہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی اور مانیٹرنگ پالیسی صحیح سمت میں جارہے ہیں لہٰذا پاکستان کو معاشی اصلاحات پر ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More