طالبان حملوں میں 31 افغان اہلکار ہلاک

0

پشاور(نمائندہ خصوصی) افغان طالبان کی الخندق آپریشن کے سلسلے میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 31اہلکار ہلاک ہو گئے ۔طالبان نے لوگر، بدخشان، بغ لان، غزنی، پک تیا، لغ مان اور ننگرہار صوبوں میں فورسز کی چوکیوں اور قافلوں پر حملہ کیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے وغجان تنگی کے علاقے کابل گردیز ہائی وے پر افغان انتظامیہ کے نامزد رکن پارلیمان انجینئر امین رحیم اور جنگجو کمانڈر فرہاد اکبری کے کاروان پر پہلے دھماکہ اور بعد میں طالبان نے حملہ کیاجس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ دو محافظ ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔صوبہ بدخشان میں ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے طالبان نے ضلع جرم کے پل قاق کے علاقے میں واقع چوکی پر چھاپہ مار کر اس پر قبضہ کرلیا اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 12اہلکارہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔ طالبان نے دو عدد ایم 49امریکی گن، تین عدد ایم 16امریکی گن، ایک عدد روسی اسنائپرگن اور دیگر فوجی سازوسامان قبضے میں لے لیا ۔ جوابی فائرنگ سے دو طالبان جنگجو بھی زخمی ہوئے۔اسی طر ح ضلع مرکزی بغ لان کے پل ہاشم خان کے علاقے قون غرات گاوٴں میں واقع جنگجووٴں کی چوکی پر طالبان نے اسی نوعیت کا حملہ کرکے اس کا کنٹرول حاصل کرلیا اور وہاں تعینات کمانڈر محمدنور سمیت سات جنگجو مارے گئے جن سے طالبان نے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ صوبہ غزنی ضلع جاغوری کے مدوقلعہ کے قریب بم دھماکے سے جنگجووٴں کی گاڑی تباہ اور اس میں سوار چار شرپسند لقمہ اجل بن گئے۔اسی طرح صوبہ ننگرہار ضلع سرخ رود کے ککڑک کے علاقے میں طالبان نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا جس میں تین اہلکار ہلا ک جبکہ چھ زخمی ہوئے۔اسی طرح صوبہ پک تیا ضلع زرمت کے نیک نام قلعہ کے علاقے میں واقع چوکی پر حملے کے دوران دو فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ صوبہ کابل ضلع شکردرہ کے سیاہ سنگ اور صالح خیل کے درمیانی علاقے میں بم دھماکے سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔ذرائع کے مطابق صوبہ لغ مان ضلع قرغی کے مندروڑ کے علاقے میں طالبان کے حملے میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More