2 جدید جنگی ہیلی کاپٹر پاک بحریہ کا حصہ بن گئے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ نے آپریشنل صلاحیتوں کو مؤ ثر بنانے کے لیے 2 جدید میر ینائزڈ ایئر کرافٹ اور سی کنگ ہیلی کا پٹرزکو بحری بیڑے میں شامل کر لیا۔ اس سلسلے میں پی این ایس مہران کراچی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی تھے۔ برطانیہ سے حاصل میرینائزڈ اے ٹی آر ایئر کرافٹ جدید اور بہت زیادہ استعمال ہونے والا ٹربو پراپ ایئر کرافٹ ہے جو جدید ہتھیاروں اور سنسرز سے لیس ہے۔ یہ ایئر کرافٹ پاک نیوی کے فضائی جنگی بیڑے کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کا باعث ہوگا ، جبکہ ایم کے 4 سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شمولیت سے پاک بحریہ کے آپریشنل بالخصوص فوجیوں کی منتقلی کی خصوصیت کا حامل ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ موجودہ وقت میں روایتی کردار کے علاوہ پاک بحریہ چیلنجز سے نمٹنے ، خطے میں بحری قزاقی کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ میری ٹائم سیکورٹی آپریشنز کی انجام دہی میں بھی مصروفِ عمل ہے۔ نیول چیف نے ہائبرڈ وار فیئر اور سائبر کرائم کے خطرات سے آگاہ رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ سیمولیٹر کی پاک بحریہ میں شمولیت سے ہمیں اپنے عملے کی بہترین تر بیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حصول میں بھر پور مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More