ٹرمپ کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا – سابق وکیل کو 3 برس قید

0

واشنگٹن(امت نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ملک کے اندرگھیرا تنگ ہونے لگا ہے ۔ٹرمپ کے سابق وکیل کوہن کے روس سے رابطوں کے نئے شواہد سامنے آ گئے ہیں ۔ٹرمپ کئی بار دعویٰ کرچکے ہیں کہ ان کی انتخابی مہم کا روس سے تعلق نہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 3کروڑ ڈالر خرچ کرنے کے بعد فضول و بے مقصد تفتیش ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ٹرمپ کی فتح میں روسی کردار کی جانچ کرنے والے خصوصی کونسل رابرٹ ملر نےاپنی رپورٹ میں ٹرمپ کے شریک کار و روس کے درمیان رابطے کے کئی شواہد بے نقاب کر دیے ہیں ۔ سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ پال مینی فورٹ سے لے ان کے داماد مشیر جیریڈ کوشنر سمیت ٹرمپ کے ایک درجن سے زائدساتھی انتخابی مہم کے دوران اور بعد میں بھی روسیوں سے تبادلہ خیال کرتے رہے ہیں۔ ٹرمپ و روس کے تعلق کا تازہ انکشاف ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کے خلاف 3برس سزا کے عدالتی حکم نامےکےبعد سامنے آیا ہے ۔مائیکل کو ہن نے نیویارک کی ایک عدالت کے روبرو اعتراف کیا کہ اس نے ماسکو میں ٹرمپ سے وفاداری نبھانے کیلئے کانگریس سے امریکی صدر کے کاروباری مفادات کے حوالے سے جھوٹ بولا اور اس عورت کو بھی 2لاکھ80 ہزار ڈالر دیے ،جس سے ٹرمپ کا افیئر چلتا رہا ہے ۔دریں اثنا امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ کھڑے ہیں۔محمد بن سلمان سعودی قائد ہیں اور سعودیہ امریکہ کا بہت اچھا اتحادی ہے۔ٹرمپ کے انٹرویو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ حکومت کانگریس کے دباؤ کے باوجود خشوگی کے قتل کے ردِ عمل میں سعودی عرب کے خلاف کوئی تادیبی قدم اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ٹرمپ نے کہا کہ میں نے سعودی شاہی خاندان کے بعض افراد کی جانب سے محمد بن سلمان کو بادشاہ بننے سے روکنے کی بات نہیں سنی۔ میں نے تو سنا ہے کہ محمد بن سلمان کی اقتدار پر گرفت بہت مضبوط ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More