عالمی اسپورٹس صنعت کا سالانہ کاروباری حجم 645 ارب ڈالر

0

اسلام آباد (اے پی پی) اسپورٹس کی عالمی صنعت کا سالانہ کاروباری حجم 645 ارب ڈالر سے زائد ہے، مالیات کے شعبہ میں فنی و پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے کے پی جی ایم کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2016ء کے دوران کھیلوں کے ملبوسات، آلات اور جوتوں وغیرہ کی عالمی تجارت کا حجم 310 ارب ڈالر رہا جبکہ شعبہ میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیرات، سپورٹس کلبز اور کھلیلوںکے انعقاد وغیرہ پر دنیا بھرمیں 335 ارب ڈالر کے اخراجات کئے گئے۔ سپورٹس کی عالمی منڈی سے استفادہ کے لئے پاکستان کو روایتی منڈیوں کی بجائے نئی منڈیوں کی تلاش اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مصنوعات کی تیاریے کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے سابق ڈپٹی چیئرمین ندیم الحق نے کہا ہے کہ کھیلوں کی صنعت تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں شامل ہے اور ایک سال کے دوران ریسلنگ کے کھیل کی مارکیٹ 6 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ کی کھیلوں کی صنعت کی تیار کردہ مصنوعات دنیا کے مختلف ممالک کو برآمد کی جارہی ہیں تاہم یہ برآمدات استعداد سے کم ہیں ۔ کے پی جی ایم کے مطاابق سال 2000ء کے بعد سے کھیلوں پر خرچ کئے جانے والی عالمی بجٹ میں اوسط سالانہ 17 فیصد کا اضافہ ہواہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More