وسیم خان پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپسی کیلئے پُرعزم

0

لاہور (امت نیوز) برطانیہ میں پیدا ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر وسیم خان نے انگلش بورڈ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو ترجیح دی اور پی سی بی منیجنگ ڈائریکٹر بننے کے بعد ان کی اولین ترجیح ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہے۔ ایک انٹرویو میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آنے کے بارے میں بہت ْپرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ برمنگھم میں رہتے ہوں لیکن ان کا دل پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے۔ وسیم خان کی اہلیہ کے رشتے دار لاہور میں رہتے ہیں۔ وسیم خان کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ترجیحات سوچ کر پاکستان آ رہے ہیں کہ انۃیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھا موقع ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کو پروفیشنل انداز میں استوار کرسکیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت اپنی انٹرنیشنل کرکٹ متحدہ عرب امارات میں کھیل رہی ہے میں اسے دوبارہ پاکستان لانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More