شاہد مسعودکی درخواست ضمانت پر وفاق اور ایف آئی اے سے جواب طلب
اسلام آباد(نمائندہ امت)اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اخترکیانی نے معروف اینکر و سرکاری ٹیلی ویژن کے سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعودکی درخواست ضمانت پر وفاق اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز درخواست کی سماعت کے دوران ڈاکٹرشاہدمسعودکی طرف سے شاہ خاورایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت20دسمبرتک کیلئے ملتوی کردی۔